جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشت ناکیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دارالحکومت پریٹوریا میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
سفارتخانے کی بندش کی تحریک کے حق میں 248 اور مخالفت میں 91 ووٹ پڑے۔

جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کثرتِ رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا۔

اس سے قبل جنوبی افریقی صدر سرل راما فوسا نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔


خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 33 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں 5 ہزار سے بچے بھی شامل ہیں۔

South Africa’s parliament votes in favor of a motion to close its embassy in Israel

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *