پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیقات کے مطابق کھانسی کے 5 غیر معیاری سیرپس پر پابندی عائد کردی جبکہ مالدیپ کی شکایت پر تحقیقات میں پانچوں سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہو گئی۔
آج نیوز کے مطابق وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی، ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں ان سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مالدیپ کی شکایت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تحقیقات کیں، ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے میو کورڈ، الرگو، الکوفن، امیڈون اور زن سیل پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔

Punjab government has banned 5 cough syrups

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *