اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پرمنظوری دی جس کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی اوآرکی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرزپرہوگا، پی اوآر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے 31 دسمبر 2023 کے لیے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈکی مدت 30 جون 2023 کو ختم ہوگئی تھی۔
پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔
Decision to extend the period of registration card for registered Afghan refugees by 6 months