اسلام آباد: پاکستانی عوام کو ایک اور جھٹکا جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق بجلی کے نئے ٹیرف زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر ڈالیں گے، بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافے کے لیے حکومت 440 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ 68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کے لیے اضافہ 2 فیصد سے کم ہوگا جب کہ نسبتاً امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا، ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبے سے 150 ارب کا بوجھ کم کردیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
NewTraiff introduced
Another shock to the people of Pakistan, new electricity rates will be implemented from July 2024