اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحدی کشیدگی کے باوجود اس کی تمام تر توجہ 8 فروری کو عام انتخابات کرانے پر مرکوز ہے۔

دی نیوز نے جب الیکشن کمیشن کے ترجمان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات اور ان کا شیڈول متاثر ہوگا تو اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے شیڈول کے مطابق اور اعلانیہ تاریخ پر الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ایسی کوئی تجویز یا آپشن زیر غور نہیں کہ پاک ایران کشیدگی کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی جا سکے

Elections will be held on February 8 despite Pak-Iran tensions: Election Commission

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *