ممبر نیشنل اسمبلی علی اصغر خان (NA-16) ممبر صوبائی اسمبلی رجب عباسی (PK-43) نے کھلی کچہری میں خصوصی شرکت کی۔
تمام صوبائی اور مرکزی محکمہ جات کے سربراہان کھلی کچہری میں شریک ہوئے جہاں شہریوں کے مسائل کو سنتے ہوئے انکے حل کے حوالے سےہدایات جاری کی گئیں۔
اہلیان لورہ کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔
حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں بھی شہر کے ساتھ ساتھ دیگر تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
شہری آبادی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے تحصیل لورہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ اس موقع پرممبر نیشنل اسمبلی علی اصغر خان اور ممبر صوبائی اسمبلی رجب عباسی نے بھی کھلی کچہری میں خصوصی شرکت کی اور لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کروائی۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کےحوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال نے صحت، تعلیم، پیسکو، پبلک ہیلتھ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، پیسکو، مائنز اینڈ منرل، ریونیو، لوکل گورنمنٹ و دیگر محکمہ جات سے متعلق شہریوں کی شکایات سنیں اور باقاعدگی سے میٹر ریڈنگ، الیکٹرک پولز کی درستگی، سڑکوں کی بہتری، پانی کی فراہمی، غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی، صحت کی سہولیات کی فراہمی، اساتزہ کی حاضری،طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیم کی فراہمی و دیگر مسائل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو موقع پر حل کے حوالے سےہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے تحصیل لورہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔

District Administration Abbottabad organized an open court in Tehsil Lora

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *