ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور نیب خیبر پختونخواہ کے تعاون سے شہریوں کی آگاہی کے لیے اینٹی کرپشن کے عنوان پر آگاہی سیمینار کا انعقاد بمقام جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد منعقد ہوا جس میں تمام ضعلی افسران، اہکاروں، اور شہریوں نے شرکت کی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جرنل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، نیب خیبر پختونخواہ کی جانب سے ڈائریکٹر نیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نوید ارشد، ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی عبد الواجد و دیگر مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا اوراینٹی کرپشن کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے شہریوں کو آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس سےترقی کا عمل رک جاتا ہے اور معاشرہ بدحالی کا شکارہو جاتا ہے۔ کرپشن سے پاک پاکستان ہمارا ایمان ہے اور کرپشن ایک سماجی ظلم ہے اور اس کی سزا دنیا میں بھی ہے اور آخرت میں بھی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے انفرادی اوراجتماعی طور پر اسلامی اقدار پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت ہے تا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو، عام آدمی کی مشکلات میں کمی اور اس کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔پروگرام کے اختتام پر شہریوں کی جانب سے سوالات کیے گئے جس پر ڈائریکٹرنیب خیبرپختونخواہ میاں وقار نے جوابات دیےاورنیب کی کارکردگی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ پروگرام میں تمام ضلعی محکمہ جات جن میں ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، لائیو سٹاک، ریونیو اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث نے ٹی ایم اے و دیگر محکمہ جات کے تعاون سے سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی نگرانی کی۔ کرپشن کی روک تھام، شہریوں کے مسائل کے حل اور آگاہی کے حوالے سے مستقبل میں بھی سیمینار کا انعقاد جاری رہے گا تا کہ شہری اپنے حقوق سے آگاہ رہتے ہوئے اداروں کی جانب سے تمام ممکن سروسز کو بطور احسن حاصل کر سکیں۔

awareness seminar in Abbottabad regarding anti-corruption

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *