ایبٹ آباد :آل ٹریڈرز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ کے انتخاب میں تاجر دوست اتحاد گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹ لی ۔ون ٹو ون مقابلہ میں نعیم اعوان صدر اور ممتاز خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز پولنگ طیب اردگان پلازہ میں ہوئی ،چیئرمین الیکشن کمیشن آل ٹریڈرز فیڈریشن سید فرمان علی شاہ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تاجر دوست اتحاد نے 86 جب کہ ان کے مدمقابل سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سردار شاہنواز ور سجاد خان نے 71 ووٹ حاصل کئے۔کل 160 ووٹوں میں دو ووٹ ووٹ مسترد ہوئے۔پولنگ صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی جو پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی ۔نتائج کے اعلان کے موقع پر نومنتخب صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ملک نعیم اعوان جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان کو کامیابی پر سردار شاہنواز اور سجاد خان نے مبارکباد دیتے ہوئے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور مکمل تعاون کا۔یقین دلایا ہے۔نومنتخب صدر ملک نعیم اعوان اور جنرل سیکرٹری ممتاز خان نے اپنے خطاب میں تاجروں کی جانب سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اعتماد پر پورا اتریں گے ۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں مرکزی کابینہ کے انتخاب کے لئے ایبٹ آباد بزنس کونسل ،علی اصغر خان گروپ نے تاجر دوست اتحاد پینل کی حمایت کی تھی اور نعیم اعوان گروپ اور کینٹ سٹی تاجر اتحاد گروپ نے مل کر پینل بنایا ۔چیئرمین الیکشن کمیشن کی جانب سے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Naeem Awan elected President and Mumtaz Khan General Secretary in the Central Cabinet election of All Traders Federation
All Traders Federation election