کراچی: اندرون ملک پروازوں کے مسافر اب 100 روپے ائیر پورٹ فیس دینے کے بھی پابند ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پرواز کے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز عائد کردیے ہیں جس کے تحت اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والے ہر مسافرکو اب 100 روپے فیس دینی ہوگی۔
ائیرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Airport fee of Rs 100 imposed on domestic flights