Naveed Akram Abbasi

Urdu News Articles of Naveed Akram Abbasi is a senior journalist working with daily Nawa-i-waqt and PPI form bakote and contributed with different national and regional newspapers including Daily Sjamal Abbottabad, Sarhad News Abbottabad, Daily Ittehad Abbottabad, Daily AAJ Abbottabad, Daily Mahasib Abbottabad, Nada e Hazara, Abbottabad, Daily Chatta Abbottabad, and Daily Subha Abbottabad.

بلی کاانتخابی نشان ہٹاؤ
Naveed Akram Abbasiتحریر :نوید اکرم عباسی

الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں کئی بلیاں جھنوں نے شیر کی خالہ بن کراس کو درخت پرچڑھنے کا طریقہ نہ سکھایا آہستہ آہستہ تھیلوں سے باہر آرہی ہیں
سیاسی فضاء میں شاہ سے زیادہ اس کے وفادار اور دیگ سے زیادہ اس کاچمچہ گرم ہوکر خودہی کالاہوتا رہے گا عوام کوانتخابی نشانات سے نہیں عوامی لیڈروں کے علاقائی کاموں سے دلچسپی ہورہی ہے نشان چاہیے بلی،شیر،چیتایا کتاکیوں نہ ہوعوام اب اپنے مسائل کودیکھ کرووٹ ڈالیں گے مبینہ ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کودرخواست دی کہ انتخابی نشانات سے بلی کانشان ختم کیا جائے ووٹر دھوکہ سے شیر کی جگہ بلی کوشیر سمجھ کر مہرلگاکرووٹ ضائع کردیتے ہیں اس پر مختلف عوامی وسماجی حلقوں کی رائے تھی کہ اس بارووٹر نشانات سے زیادہ اپنے مسائل کوکم کرنے والوں کووٹ دے گا خواہ اس کا نشان گدھا،کتا،شیر،بلی کیوں نہ ہواوردوسری بات کہ جب کسی کوفتح ملنی ہوتونشانات پرآکرمہر فرشتے بھی لگا دیتے ہیں وہاں عوامی رائے کی اہمیت نہیں رہتی اس کی مثال وہ صاحب الرائے لوگ اصغرخان کیس کی دیتے ہیں کہ وہاں نشان بلی کاہویاکسی کاپریشانی نہیں ہونی چاہیے البتہ ایک دوسراحلقہ اس سے مختلف رائے دے رہا ہے کہ اب وہ صورت حال نہیں رہی کہ نہ توعوام انتخابی نشان پربھولیں گے اورنہ کوئی عوامی رائے پرڈاکہ ڈال سکے گا نہ توپاکستان پیپلزپارٹی مختلف جوڑتوڑ کے ذریعے اورنہ تحریک انصاف پرانے چہروں کے س اتھ نئی تبدیلی اورنہ مذہبی جماعتیں اسلام کے نام پرعوامی رائے پراثرانداز ہوں گی اس تناظرمیں کئی بلیاں اپنااپنا کھیل مکمل کرکے تھیلیوں سے باہر آتی رہیں گی اوران کی جھوٹی سچی کہانیاں سن کران کے حامی وفادار شیروں کی طرح سینہ تان کر عوام کواپنی شیری دیکھائیں گے اوراسی طرح کئی دیگیں گرم ہونے سے قبل ان کے چمچے گرم ہوکرنہ صرف اس دیگ کانقصان کریں گی جس سے عوامی مسائل کی ہانڈی پکائی جانی ہوگی بلکہ خودگرم ہوکراپناآپ بھی کالا کرتے رہیں گے اورعوام کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔
اس سیاسی گرماگرمی میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل ایبٹ آباد کے زیراہتمام 45یوم تاسیس اس لحاظ سے منفرد رہا کہ نو منتخب صلعی صدر گل زارعباسی نائب صدرسردارحسیب عباسی ایڈوکیٹ پی وائی اوہزارہ کے صدروسیم حان جدون لیبربیورو ہزارہ کے صدرشیخ نثارتحصیل صدرسرفراز جدون سمیت تمام عہدیدار ایک ساتھ تھے جس سے یہ پیغام ملاکہ پی پی پی کے اختلافات نہیں رہے اور باہمی مشاورت سے سب قائدین نے انے والی الیکشن کیلئے متفقہ طورپرمہم کاآغاز بھی کردیا اسی طرح بکوٹ یونین کونسل میں کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے عہدیداران کی حلف برادری میں حلف اٹھانے والے انتہائی اعلی تعلیم یافتہ شخصیت محبوب عالم عباسی نے صدارت سے استعفی ذاتی وجوہات کی بناء پر دے دیا جس کے بعد یونین کونسل بکوٹ کی ہردلعزیز سماجی وکاروباری شخصیت شریف النفس اسنان حاجی نثار عباسی آف مولیا کو صدارت دی گئی اس پر سیکرٹری اطلاعات انوارالرحمن عباسی کاکہناتھا کہ ہم سب سردارمہتاب احمد کے جان نثار سپاہی ہیں اورمسلم لیگ ن کومضبوط کریں گے عہدے آنی جانی چیز ہے کارکن دل چھوٹانہ کریں دن رات سردارمہتاب احمد اور مسلم لیگ کیلئے محنت کریں اورحاجی نثارعباسی کومضبوط کریں گے دوسری طرف تحریک انصاف کے ضلعی اوریونین کونسل کی سطح پر انتخابات کے ذریعے عہدیداران کے چناؤ کاعمل بھی شروع ہے جوکہ اچھی روایت ہے کہ نامزدگی سے زیادہ ووٹ کے ذریعے ہوگا یونین کونسل بکوٹ سمیت سرکل بھراورضلع میں انتخابی مہم شروع ہے تحریک انصاف کی صفوں میں قاری راشد جیسے مخلص کارکن سرگرم عمل ہیں توہاں ہی صوبائی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ عصمت خٹک بھی ہردم میڈیا کے محاذ پر تحریک انصاف کی جنگ لڑ رہی ہیں جہاں تحریک انصاف کوان جیسے مخلص لوگ میسر ہیں توہاں ہی مسلم لیگ ن کوسردارسعید نصیرعباسی جیسے کارکن ملے ہیں جو سردارمہتاب عباسی کے دست وبازو ہیں اورنہ کبھی ذاتی مفاد ٹھیکہ یاپرمٹ عہدہ لیا وہ صرف عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ میدان عمل میں ہے مخلص کارکنوں خوبصورت انتخابی نشانات کے ساتھ آنے والے الیکشن میں اب دیکھنا یہ ہوگا کہ 1988ء کے قومی اسمبلی کے این اے 17 سے ائیرمارشل اصغرخان 10891ووٹ نواب خان جدون کے 870،1997میں اسی حلقہ سے عمران خان 5227،امان اللہ جدون21253سال2001علی اصغر خان4687حبیب الرحمن عباسی21383ڈاکٹراظہر جدون30949امان اللہ جدون 44716اورسال2008میں ڈاکٹر اظہرجدون 36668امان اللہ جدون34947اورسردارمہتاب احمدعباسی58041کے ساتھ رہے ان میں سے کئی شخضیات اب بھی خود حصہ لیں گی اور بعض کے اہل وعیال ہوں گے اورکسی طرح وہ اپنے اپنے ووٹ بنک کوبہترکریں گے بقول پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صوبائی صدرمحترمہ عصمت خٹک کے ہماری لیڈرشپ نے پرائمری سطح تک الیکشن کے ذریعے عہدیدار بنانے کا آئیڈیا دیا جس سے نوجوان خواتین اورحقیقی کارکن برابری کی سطح پرحصہ لے کردیانتدار قیادت کوآگے لائیں گے اورنوجوان ووٹرنہ صرف اس تحریکی الیکشن میں ووٹ ڈالیں بلکہ آنے والے الیکشن میں عمران خان کومضبوط کریں اسی طرح سردارمہتاب احمدعباسی امان اللہ جدون جماعت اسلامی پیپلزپارتی کے قائدین بھی اپنے کارکنوں سے توقع کریں گے اورعوامی رائے کہ اب کے سال بلی چوہے اور چمچ چمچہ سے زیادہ اہمیت عوامی رابطہ کاری اور عوامی خدمت کوہوگی۔
اللہ پاک پاکستان اورپاکستانی عوام کاحامی وناصرہو(آمین)
Naveed   Akram Abbasi from Bakote

————————————————————————————————————————-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *