سنئیر منیجمنٹ کورس لاہور

سنئیر منیجمنٹ کورس لاہور کے ایک وفد نے آج یہاں کمشنر ہزارہ محمد خالد خان عمر زئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ڈی سی او ایبٹ آباد سید امتیاز حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر نے سنئیر منیجمنٹ کورس کے شرکاء کو ہزارہ کے سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سیاحتی شعبوں سمیت دیگر امور کے بار ے میں بریف کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن 6 اضلاع پر مشتمل ایک پر امن ماحول اور خوشگوار فضاء کی وجہ سے سیاحت کے لئے مشہور ہے یہاں لوگ سیاسی طور پر با شعور ، تعلیم یافتہ اور محنت کش ہیں۔ ہزارہ کے اہم منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حسن ابدال تا مانسہرہ ایکسپریس وے منصوبے میں حصول اراضی کا پہلا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔ ایبٹ آباد کے 2 لاکھ سے زائد عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے جاپان کی حکومت سے گریوٹی واٹر فلو منصوبہ شروع ہے جس پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی ۔اور یہ آئندہ سال ستمبر تک مکمل ہو گا ۔اسی طرح پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ زیر تعمیرہے جس سے 147 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ۔کمشنر نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے ہزارہ کے قبائلی علاقے تورغر کو حال ہی میں ضلع کا درجہ د ے کر اس کی تیز تر سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے4 ملین روپے مختص کئے ہیں ۔تورغر کے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار پروگرام کے تحت تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ اسی طرح ہزارہ میں پیرا کے زیر اہتمام متاثرین زلزلہ کی بحالی کے منصوبے شروع ہیں جو مطلوبہ مقدار میں فنڈز میسر نہ ہونے کی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں بعد میں سوال و جواب کا مرحلہ ہوا، کمشنر نے سرکاری افسروں سے کہا کہ وہ اپنی خدمات سر انجام دیتے وقت اپنے ملک اور قوم کے مفاد کو عزیز تر رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *